عائزہ خان کا فیس ماسک کا فیشن کے طور پر استعمال
لاہور(فلم رپورٹر) کورونا وائرس کے پیشِ نظر اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کیا اور اپنے لباس کے میچنگ کا فیس ماسک لگایا۔عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میچنگ کے فیس ماسک کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ عائزہ خان رمضان المبارک کی مناسبت سے اہم پیغام بھی دیا ہے۔