منظر صہبائی کا شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ

منظر صہبائی کا شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار منظر صہبائی نے اپنی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی شادی 4 اپریل کو سادگی سے انجام پائی تھی جس کی تصدیق فوری طور پر ثمینہ احمد نے کردی تھی تاہم منظر صہبائی نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔منظر صہبائی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ثمینہ احمد کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں اور اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -