مدیحہ گوہر کی دوسری برسی،اجوکا تھیٹر کا آن لائن میموریل ریفرنس کا انعقاد

  مدیحہ گوہر کی دوسری برسی،اجوکا تھیٹر کا آن لائن میموریل ریفرنس کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی نامور تھیٹر اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ مدیحہ گوہر کی دوسری برسی کے موقع پراجوکا تھیٹر نے آن لائن میموریل ریفرنس کا انعقاد کیا۔ریفرنس میں اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم، ڈائریکٹر اجوکا انسٹیٹیوٹ نروان ندیم، ٹیلی ویژن پرزینٹرفضہ جمال اورمدیحہ کے چھوٹے فرزند سارنگ ندیم موجود تھے جبکہ معروف فنکارہ سویرا ندیم،برطانوی تھیٹر ڈائریکٹر ایلزبتھ لنچ اور جیرالڈلائن،اجوکاکی چئیرپرسن زارا سلمان، جنرل سیکرٹری سہیل وڑائچ، اجوکا بورڈ آف ایڈوائزر ممبر سلمان چیمہ، طلعت الطاف، ندیم میرسمیت دیگر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور مدیحہ گوہر کی شخصیت، پیشہ ورانہ خدمات اورتھیٹر کیلئے بے مثال جدوجہد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مدیحہ گوہر نے تھیٹر کے ذریعے سماجی بیداری کے پیغام کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے اپنی جدوجہد کو مشن کے طور پر جاری رکھا اور یادگار ڈراموں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ مقامی سطح پر تعمیری تھیٹر کو بھی مقبول عام دلایا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مدیحہ گوہر کا کیرئیر دنیا بھر میں تھیٹر سے وابستہ فنکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ٹیلی ویڑن پرزینٹرفضہ جمال نے دوران ریفرنس بتایا کہ مدیحہ گوہر کی فنی خدمات پر مبنی مختصر دورانئے کی دستاویزی فلم بھی ریلیز کردی گئی ہے جسے شائقین اجوکا تھیٹر کے یو ٹیوب چینل پردیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں کنول کرسٹوفر اور اسد بھٹی نے عارفانہ کلام سے مدیحہ گوہر کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

کلچر -