18ترمیم رو ل بیک کرنیکی سازش اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

18ترمیم رو ل بیک کرنیکی سازش اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری نے فاقی حکومت کی جانب سے 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت کی جانب سے 18ویں ترمیم کورول بیک کرنے کی سازش کی شدید مذمت کرتا ہے۔وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق پر دانستہ طور پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔18ویں ترمیم صوبوں کو ختم کرنا صوبوں کے انتظامی معاملات کو کنٹرول کرنے کے مترادف ہے۔وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں نظرثانی کرنا چاہتی ہے۔

جوکہ صوبوں کو مالی طور پر کمزور کرنے کی پلائننگ ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت کی 18ویں ترمیم کو رول بیک کی مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ 18ویں ترمیم کی شک شق میں بھی تبدیل نہ کی جائے۔وفاق صوبوں کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہے۔وفاق صوبوں کی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی کوشش نہ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -