حکومت طبی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہے،نواز اعوان

حکومت طبی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہے،نواز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل لاہور ڈویژن ملک نواز اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت ملک بھر میں طبی وفلاحی سرگرمیوں کو تیز ترین بنانے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے۔ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم پاکستان عمران خان کے عوامی خدمت کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔ اپنیا یک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی شکایات سیل کی ٹیمیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے احسا س پروگرام اور کرونا ریلیف فنڈ میں شفافیت کو حقیقی معنوں میں یقینی بنانے کیلئے اپنا کلید ی کردار ادا کررہی ہے۔