رمضان میں مسلمان کرونا کی وبا سے نجات کی دعائیں کریں

رمضان میں مسلمان کرونا کی وبا سے نجات کی دعائیں کریں

  

لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ کے جنرل سیکرٹری و سینئر رہنما ء مسلم لیگ(ن) پی پی 166 شبیر مقبول نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بڑی برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔تمام مسلمان دعا کر یں کہ اللہ پاک کرونا وائرس کے عذاب سے محفوظ رکھے اور انتظامیہ مارکیٹوں کے عہدیداران سے ملکر کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایک مربوط لائحہ عمل بنا کر کاروبار کھولنے کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وبا کا خاتمہ اور کاروبار کی بحالی دونوں چاھتے ہیں اور کوئی بھی درمیانہ راستہ اختیار کرنے کے خواھاں ہیں۔مستحق تاجروں کو ریلیف دیا جائے اور حکومت اپنی زمہ داریاں پوری کرے، بجلی کے کمرشل میٹرز اتارنا بند کیا جائے، تاجروں کو مزید مشکلات کا شکار نہ بنایا جائے۔رمضان میں مارکیٹوں کو مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت دی جائے حکومت کا لاک ڈاون کے نام پر چند کاروباوں کا معاشی قتل اور بندش نامنظور ھے لگاتار جاری لاک ڈان کی وجہ سے تاجروں کے گھروں میں فاقے چل رھے ھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -