سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا عورت کو دیے گئے مقام کا منبع ہیں،علماء

سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا عورت کو دیے گئے مقام کا منبع ہیں،علماء

  

لاہور(سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا خالد محمودنے سیدہ کائنات، خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ ؓ ؓ عورت کو دیے گئے مقام و احترام کا منبع ہیں۔

آج کے اس معاشرے میں اگر کوئی عورت چاہتی ہے کہ مجھے عزت واحترام ملے تو اسکو سیدۃ النساء کی شخصیت کو اپنا آئیڈیل بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء کی شخصیت انسانیت کے لیے عظمت کا مینارہ نور ہے خواتین اسلام کی تعلیمات پر کر کے اپنی دنیا اور اپنی آخرت سنوار سکتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -