حکومت چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے،ضمیر بٹ

حکومت چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے،ضمیر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت پیٹر ن چیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فداحسین، صدرگل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین جاوید آفریدی، میڈیاسیکرٹری کاشف امین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چائنہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے حکومت پاکستان خصوصی اقدامات کرے۔ ایمرجنسی فلائٹس کے ذریعے پاکستان میں کثیر زرمبادلہ بھیجنے والے تاجروں کو وطن کی سرزمین پر لا یا جائے۔ سینکڑوں خاندان اس وقت اپنے پیاروں کے منتظر اور شدید ذہنی کرب سے گزررہے ہیں۔اجلاس میں متفقہ قراداد کے ذریعے جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی کا وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ اور مجوزہ مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا اور جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی جس جرات اور دلیری کے ساتھ حکومتی، خارجی وداخلی سطح پر پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کیلئے محنت کررہے ہیں۔

اس پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل پاک چائنہ بزنس کمیونٹی شوکت علی صافی کو چائنہ میں پھنسے ہوئے پاکستانی تاجروں کو وطن واپس لانے کی یقین دہانی پر مشکور اور عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -