احترام رمضان آرڈ یننس کی خلاف ورزی پر 21ہوٹل سیل: گرانفروشوں کو لاکھوں روپے جرمانہ

  احترام رمضان آرڈ یننس کی خلاف ورزی پر 21ہوٹل سیل: گرانفروشوں کو لاکھوں روپے ...

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی سبزیوں سمیت دیگر اہم اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا۔ سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت جاری سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ پیاز، ٹماٹر، لہسن اور مٹر سمیت 10 سبزیوں کی قیمتوں میں 2سے 15روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ لیموں 280کے بجائے 440، ادرک 340 کے بجائے 400، پیاز 46 کے بجائے 60، ٹماٹر 28 کے بجائے 45 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال لاہور نے صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کے ہمراہ شہر کی اہم مارکیٹوں کا دورہ کیا۔اے ڈی سی آر اصغر جوئیہ اور ایس اے او نے اکبری سٹور کادورہ کیا۔ انہوں نے سماجی فاصلہ نہ رکھنے ور دیگر سیکشنز کو کھلا رکھنے پر پانچ ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے رحمن سپر سٹور کو سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر اور دیگر سیکشنز کو کھلا رکھنے پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے رائزن سٹور کی چیکنگ کی اور گراں فروشی کا جائزہ لیا،گھی اور بیسن کو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اوررائزن سٹور مینجر کو آئندہ کے لئے وارننگ جاری کردی ہے۔انہوں نے کینال روڈ پر واقع یورو سٹور کو اوورچارجنگ پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے اشیاء ضروریہ بیسن اور سرخ مرچ کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر ہائپر سپر سٹور کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کء۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کیری فور سٹور ڈی ایچ اے فیز ون میں پرائس چیکنگ کی اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو چیک کیا،پھلوں، سبزیوں اور مٹن کی قیمتوں میں اوورچارجنگ پائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے اوورچارجنگ پر کارروائی کرتے ہوئے 01 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے فریش لی سٹور کو سیل کر دیا۔ اے سی رائے ونڈ عدنان رشید نے ویلنشیا، شانو بابا چوک، آئر لائن سوسائٹی میں کارروائیاں کیں اورگراں فروشی پر پندرہ دکان داروں کو حراست میں لے لیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے احترام رمضان آرڈیننس اور سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر 21 ہوٹلوں کو سیل کر دیا

اے سی رائیونڈ نے پندرہ ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -