حکومت کم آمدن والے افراد کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

  حکومت کم آمدن والے افراد کو ریلیف دے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کم آمدن والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے کوئی بہترین اقدامات کرے اس وقت ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں بھی کم کی جائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی اور گیس کے بلز معاف کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کورونا وباء کے خلاف لڑ رہی ہے تو دوسری جانب حکمران جماعت اس آڑ میں صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے۔

  ج سکی ہم کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے حکومت اپوزیشن سے سیاست کرنے کی بجائے کورونا کی وباء سے نجات کے لئے ٹھوس اقدامات کرے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست کرنے والوں کے نام قوم سیاہ حروف میں یاد رکھے گی حکومت قوم کو سیاسی دعاؤں اور اپیلوں سے دور رکھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -