مشکل گھڑی میں پوری قوم اتحاد کا مظاہر ہ کرے، انصر مجید

  مشکل گھڑی میں پوری قوم اتحاد کا مظاہر ہ کرے، انصر مجید

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیاست چمکانے کی بجائے ہمیں ایک دوسرے کاساتھ دیناچاہیے۔ پنجاب حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ صوبہ بھرمیں قرنطینہ مراکز، فیلڈ ہسپتال، آئیسولیشن وارڈزاورہائی ڈی پینڈینسی یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ منافع خورمافیا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی ذخیرہ اندوزی سے بازنہیں آرہا۔ حکومت نے ایسے عناصرسے نمٹنے کیلئے مؤثرحکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اس مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے تاریخ کاسب سے بڑاریلیف پیکج دیاہے۔اپوزیشن رہنماؤں کواپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے حکومت کاساتھ دیناچاہیے تاکہ اس آفت کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -