دکانداررمضان میں رضاکارانہ قیمتیں کنٹرول کریں،سرور عاصم

  دکانداررمضان میں رضاکارانہ قیمتیں کنٹرول کریں،سرور عاصم

  

لاہور(پ ر) رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والامہینہ ہے۔اس مہینے کی عظمت اور تقدس کا تقاضہ ہے کہ دکاندارتاجر رضاکارانہ اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کنٹرول کریں اور حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔جب اس مہینے کے احترام کوملحوظ رکھاجائے گاتو اللہ کی ہم پر رحمتیں نازل ہوں گی۔ناجائز منافع خوری حرام ہے رمضان کے مہینے میں منافع خوری کرنا جھوٹ بول کرمال بیچنے کاگناہ بڑھ جاتا ہے۔

اور دوسروں کے حق غصب کرنارمضان کے تقدس کے منافی ہے۔

 ۔ان خیالات کااظہار ہادیہ حلیمہ سنٹر اردوبازار کے صدر سرور عاصم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند ہیں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، لوگوں کے لئے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوچکا ہے ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے اور دکانداربھی مسلمان ہونے کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے باز رہیں۔رمضان المبارک ہمیں اخوت،محبت،ایثار اور قربانی کا سبق دیتاہے۔لیکن اس وقت صورت حال یہ ہے کہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔گویامسلمان معاشی اعتبار سے اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کاگلا کاٹ رہاہے۔اس طریقے سے کمایاہوا مال ہمارے لئے وبال اور عذاب کا باعث بن سکتاہے لہذاضروری ہے کہ ہمارے دکاندار اور تاجر بھائی ناجائز منافع خوری سے باز رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -