احسا س پروگرام وزیر اعظم کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے،عادل حفیظ

احسا س پروگرام وزیر اعظم کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے،عادل حفیظ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عادل حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا غریب، مستحق و نادار افراد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر احساس پروگرام کا اجرا شفافیت اور عوام الناس کے درد کی حقیقی جھلک ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں لاک ڈاؤن او ر کاروباری بندشوں سے پید اہونے والی صورت حال پر مکمل باخبر ہے۔

اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ احساس پروگرام سے ملک بھر کے دیہاڑی دار، مزدور اور معاشی مشکلات کا شکارافراد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انشااللہ جلد ملک وقوم اس عالمی وبا سے نجات حاصل کرلیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -