تعلیمی ادارے قرنطینہ سینٹرز کیلئے حاضر ہیں،رانا عدیل ممتاز
لاہور(پ۔ر)چیئرمین آل پاکستان کالجز ایسوسی ایشن رانا عدیل ممتاز نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے قرنطینہ سینٹرز کے لیے حاضر ہیں اس مشکل گھڑی میں ہم حکومت کے شانہ بشانے کھڑے ہیں ہمارے ایسوسی ایشن سے ملحقہ سو سے زائد کالجز قرنطینہ سینٹرز کے لیے حاضر ہیں پرائیویٹ کالجز بھی کرونا کی وجہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں ہم نے بھی حکومت کو ایک مراسلہ بھیجا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پیکج دیا جائے تاکہ وہ حالات سے لڑ سکیں۔