اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اوپن یونیورسٹی سمسٹر بہار کے داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر احسن شکورنے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020 کے لیے ایم اے/ایم ایس سی/ایم ایڈ/پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ/بی ایس /بی بی اے /بی ایڈ/اے ڈی /بی اے (Rename as Associate Degree) /سرٹیفکیٹ کورس پروگرامز کے نئے اور جاری طلباء و طالبات کے داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں 5جون 2020تک (بغیر لیٹ فیس کے) توسیع کردی گئی۔

ہے۔ یونیورسٹی نے طلباء وطالبات کو یہ فیس 2اقساط میں جمع کروانے کی بھی سہولت جاری کی ہے۔ فیس کی پہلی قسط مورخہ 5جون 2020تک جب کہ دوسری قسط مورخہ 17جولائی 2020تک جمع کر وا ئی جا سکتی ہے۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے طلباء کو آن لائن نیا چالان نکالنا پڑے گا جس کا طریقہ کار یونیورسٹی ویٹ سائیٹ پر دے دیا گیا ہے مزیدبراں بینک میں فیس جمع کر وانے میں کسی قسم کی مشکل کی صورت میں بذریعہ کراس چیک بنام "AIOU"بھی فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)وزٹ کریں۔