قوم کرونا سے نجات کیلئے متحد ہو جائے،ذکر اللہ مجاہد

قوم کرونا سے نجات کیلئے متحد ہو جائے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا سے نجات کیلئے قوم کو متحد ہو کر احتیاطی تدابیر اپنانا ہوگی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جو ملک و قوم کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی بجائے مخالفین پر بیان بازی میں مصروف ہے جو قابل مذمت اور تشویشناک بات ہے۔لاک ڈاؤن نے ملک کے دیہاڑی دار مزدور اور عام آدمی کو بھوک افلاس کی وجہ سے اذیت میں مبتلا کردیا ہے جبکہ ہمارے حکمران آٹے میں نمک کے برابر لوگوں تک امداد پہنچا رہے ہیں۔

ملک کے 80 فیصد غریب، مزدور اور حقدار لوگ مدد کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن محدود وسائل کے باوجود دیہاڑی دار اور عام کو رمضان فوڈ بنکوں کے ذریعے سحرو افطار کا سامان فراہم کررہی ہے۔ گلی محلے کی سطح پربننے والی الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے مستحقین کے گھروں میں پکا ہوا کھانا، سبزیاں، کھجوریں، خشک راشن و دیگر ضروریات زندگی کا سامان مہیا کررہے ہیں۔ لیکن شہر کی آبادی کے لحاظ سے یہ بہت کم ہے بڑی تعداد میں لوگ اب بھی مدد کے منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام الخدمت فوڈ بینک کو رمضان فوڈ بینک میں تبدیل کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، امیر جماعت اسلامی علاقہ جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، امیر پی پی 160 احمد سلمان بلوچ، محسن بشیر و دیگر عہدیداران جماعت اسلامی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -