مہنگائی کا جن قابو کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،ساجدہ کھرل

مہنگائی کا جن قابو کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،ساجدہ کھرل

  

لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کی ترجمان ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ مہنگا ئی کا جن قا بو کر نا حکومت کی پہلی تر جیح ہے، رمضان میں مصنو عی مہنگا ئی کرنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ان کیخلا ف قانو ن حرکت میں آئیگا۔ملک سے مہنگا ئی کو کنٹرو ل کرنے کیلئے حکومت عملی اقداما ت کررہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پوری دنیا کورونا وائر س کے خلا ف لڑ رہی ہے ایسے حا لا ت میں سبزیو ں اور پھلو ں کی قیمتو ں میں اضا فہ کرنے والو ں کو شرم آ نی چاہیے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں،تحریک انصا ف اپنے منشور کے مطا بق پاکستان کوحقیقی فلاحی اسلامی سیا ست بنانے کے وعدہ کو پورا کرے گی۔

،اپوز یشن کے انتشار پسند ایجنڈے کو عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کر چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -