ملتان میٹروبس کے عملہ کو تنخواہیں ادا کی جائیں،سمیرا کومل

ملتان میٹروبس کے عملہ کو تنخواہیں ادا کی جائیں،سمیرا کومل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ملتان میٹرو بس کے عملہ کو تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ملتان میٹرو بس کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔لاک ڈا?ن کے باعث عام آدمی پہلے ہی پریشانی کا سامنا کررہا ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹرو بسیں بھی بند پڑی ہیں۔پنجاب حکومت اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرکے سنگین زیادتی کررہی ہے۔ایک طرف حکومت شہریوں میں امدادی رقم تقسیم کررہی ہے۔

جبکہ دوسری طرف میٹرو بس ملتان کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔

یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملتان میٹرو بس کے ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں۔تاکہ یہ غریب ملازمین رمضان المبارک میں اپنے اہلخانہ کیلئے اشیاء ضروریات خرید سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -