لاک ڈاؤن میں توسیع تاجر برادری کے لئے زہر قاتل ہے

لاک ڈاؤن میں توسیع تاجر برادری کے لئے زہر قاتل ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجراتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی توسیع در توسیع تاجر برادری کیلئے زہر قاتل ہے۔ کروڑوں، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے مارکیٹوں اور بازاروں میں بیٹھے تاجر آج ملازمین کو تنخواہیں دینے سے بھی تنگ اور پریشان نظر آتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب بڑا تاجر پریشانی سے دوچار ہے تو چھوٹے تاجر کا تو چولہا بجھ رہا ہے۔ مزدور، دیہاڑی دار کی نوبت فاقوں تک پہنچ رہی ہے۔

سفید پوش کو اپنی عزت نفس بچانا مشکل ہوگئی ہے۔ حکومت لاک ڈاؤن کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -