عوام کا تحفظ وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے،اعجاز چودھری

عوام کا تحفظ وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی او لین ترجیح پاکستانی عوام کا تحفظ ہے،حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، مریضوں کی دیکھ بھال اور کمزور طبقات کی مدد کو اپنا فرض سمجھ کر اقدامات اٹھا رہی ہے، کرونا کے باعث ملک حالت جنگ میں مگر مفادپرست (ن) لیگ کی قیادت ا بھی بھی سیاست سے باز نہیں آرہی، شہباز شریف مسلسل ڈرامے بازی کررہے ہیں مگر وہ کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہیں قوم باشعور ہو چکی ہے اور ا ب ان کی شو بازیوں پر یقین نہیں کرنے والی، پوری قوم اپوزیشن کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اور ان کی منفی سر گرمیوں کی وجہ سے ان کے چہرے بے نقاب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کررونا وائرس کی وجہ سے پچھلے ایک ماہ سے ملک میں جاری بحران کے بعد حکومت کا اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے غور کرنااحسن قدام ہے، صوبے کرونا جیسے بڑے بحران کے لیے تیار تھے اور نہ ہی انہوں نے وفاق کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جس کی وجہ سے کرونا کے بعد صورت حال مزید گھمبیر ہوگئی ہے، 18 ویں ترمیم صحیح سمت کی طرف قدم تھا لیکن ابھی بھی نامکمل ہے کیونکہ صوبائی حکومتوں تک تو اختیارات پہنچ گئے تاہم مقامی حکومتوں کو اختیارات نہیں ملے، جب تک وفاق اور صوبے ساتھ مل کرکام نہیں کریں گے تو معاملات حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوراڈ میں نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے اتحادی و دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں، وفاقی حکومت صوبوں سے تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے، 18ویں ترمیم میں کچھ خامیاں نظر تھیں جن کو درست کرنا اشد ضروری تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -