چوہنگ،رمضان میں مہنگی اور ناقص اشیاء کی سر عام فروخت

چوہنگ،رمضان میں مہنگی اور ناقص اشیاء کی سر عام فروخت

  

چوہنگ (نامہ نگار) رمضان المبارک میں بھی مین بازار چوہنگ میں گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت جاری ہے۔سبزیاں اور پھل خاص طور پر مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں اور دوکاندار و ریڑھی بان کا اپنی مرضی کا الگ الگ ریٹ ہے۔اس کے علاوہ گوشت پانی لگا اور مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔سارا دن رکشوں پر کیمیکل والا دودھ آوازیں لگا لگا کر فروخت کیا جارہا ہے۔پرائس کنٹرول اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی صفر ہے۔ عوام الناس کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ چوہنگ کی عوام کو گرانفروشی اور ناقص اشیاء سے بچائیں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کریں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کریں تاکہ شہریوں کو لوٹنے والوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -