حکومت نے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کمر کس لی،شاہد صدیق

حکومت نے بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کمر کس لی،شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بے روزگار ی خا تمہ کیلئے پنجاب حکومت نے کمر کس لی ہے،پنجاب حکومت نے صو بہ میں سائنس لیبارٹریاں اور ماڈل اسکولزبنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، حکومت عوام کو بے و قو ف بنانے کیلئے نام نہاد منصو بے اور فو ٹو سیشن والے منصو بو ں کی قا ئل نہیں ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن والے اپنا سیا سی مستقبل ختم دیکھ کرچیخ و پکار کررہے ہیں اسی لیے مسلم لیگ ن والو ں کو تر قی کر تا ہو ا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا۔پی ٹی آئی حکومت عوام کی حقیقی خد مت کیلئے دن رات ایک کیے ہو ئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک سے بے روز گاری کا خا تمہ اور نو جوانو ں کو نو کریاں دینا پی ٹی آئی حکومت کی تر جیح ہے، ان شا ء اللہ کوروناو ائر س کے خا تمے کے سا تھ ہی بے روز گاری کا بھی ملک سے جلد خا تمہ ہو جائے گا۔اپوز یشن کورونا و باء پرسیا ست کرکے قوم کو کسی صور ت گمراہ نہیں کر سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -