وزیر اعظم آٹا چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر لائیں،فائق شاہ
لاہور (پ ر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ وعدے اور عمل میں تضاد حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔مرکزی عہداروں محمد اویس خان، منصور قیصر چوہان، ارسلان شاہ، خرم بابر، طلحہ احمد چھٹہ، اور دیگر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنے وعدے کے مطابق آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا ئیں۔
کر مجرموں کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کریں چینی اور آٹا اب بھی اسمگل ھورہا ھے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام رل رہے ہیں قانون بنتے اور فائلوں میں دب جاتے ہیں عمل میں اقربا پروری، مفادات اور ضرورت آڑے آ جاتی ہے کورونا جیسی خطرناک وبا میں بھی مشترکہ پالیسی نہیں بن سکی سندھ حکومت اٹھارویں ترمیم کا ڈھول پیٹ رہی ہے حالانکہ عوامی مفاد کسی کو عزیز نہیں ہے، سندھ میں آٹے کے تھیلوں پر مقامی غنڈہ گرد مافیا حکومت کی ایما پر قابض ہو جاتا ھے اور غریب ترستے رہ جاتے ہیں۔اور صرف سیاست کے لئے اس وبائی حالت میں بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔یہ عوام کے مفادات کا تحفظ کس طرح کریں گے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ قومی اداروں کو نوٹس لینا ھو گا کیونکہ تباھی سامنے کھڑی ہے اور کسی کو احساس تک نہیں۔قومی اور صوبائی ممبران غائب عوام کو پس پشت ڈال کر'' خوف کے قرنطینہ'' میں چھپے ھیں اور دعویٰ قربانی اور خدمت کا کرتے ہیں عوام ان کو تلاش کرکے انتقام لیں گے عوام کے فنڈ ھوں کہ آٹا دال سب کھا جاتے ہیں یہ نظام سیاست اور جمہوریت امن ترقی پارٹی نہیں چلنے دے گی ھر ایک کو بے نقاب کر کے عوام کے سامنے لائے گی۔