حضرت فاطمتہ الزہرہ کی زندگی خواتین کیلئے عملی نمونہ ہے،طاہر ڈوگر

حضرت فاطمتہ الزہرہ کی زندگی خواتین کیلئے عملی نمونہ ہے،طاہر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویڑنل صدرسردار محمد طاہر ڈوگر،،ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی،ضلعی صدر علماء بورڈ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب،سٹی صدر علماے بورڈ علامہ رب نواز جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزہرہ کی زندگی سے اسلامی بہنوں،ماؤں،بچیوں کو حیاء کا درس ملتا ہے، سیدہ فاطمۃالزہرہ ؓ کی زندگی کو مشعل راہ بناکر دنیا سے بے حیائی کے کلچر کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

، آپ نے نہایت کفایت شعاری سے زندگی بسر کی اور امت محمدیؐ کو درس دیاکہ زندگی موت کی امانت ہے جسے ہر صورت اور پورے خلوص کے ساتھ ہمیں ہر کسی کو واپس لوٹنا ہی لوٹنا ہے،ہمارے پاس زندگی کی ہر سانس اللہ تعالی کی امانت ہے،ماہ رمضان میں ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ہمیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے، مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنے والے بے لگام ہوچکے ہیں حکومتی رٹ دور تک نظر نہیں آرہی رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پھل فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہیں،پرائیز کنٹرول ٹیمیں کہاں ہیں،عوام لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پریشان ہیں ایسی صورتحال میں پھل وفروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ تشویشناک ہے،رمضان المبارک رحمتیں،برکتیں اور نعمتیں لوٹنے کا مہینہ ہے ذخیرہ اندوز عذاب الہی کو دعوت نہ دیں،ہمیں مل کر اتحادی ویکجہتی کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہوگی،مخیر حضرات آگے بڑھ کر غرباء ومستحقین کی مددکیلئے کردار ادا کریں۔