فردوس عاشق اعوان فارغ، عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی، سینیٹر شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات مقرر

  فردوس عاشق اعوان فارغ، عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی، سینیٹر شبلی فراز وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا ہے۔ادھر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز اس وقت سینیٹ میں قائد ایوان ہیں جبکہ ان کا شمار تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ شبلی فراز نے اپنی سیاست کا آغاز بھی تحریک انصاف سے ہی کیا۔ وہ معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔آن لائن کے مطابق کابینہ ڈویڑن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم سلیم باوجوہ کو اعزازی طور پر وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات بنا ئے جانے کے بعد قائد ایوان سینٹ آج (منگل کو) وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔صدر مملکت عارف علوی شبلی فراز سے وفاقی وزیر کا حلف لیں گے
کابینہ ردوبدل

مزید :

صفحہ اول -