پنجگورہ، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

پنجگورہ، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

  

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران کمانڈر سمیت 4دہشت گرد ہلاک اور 1 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیاہے۔خفیہ ادارے کے ذرائع نے سوموار کے روز نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ بلوچ باغی گروپ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند پنجگور میں اپنی پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تھے کہ نیم فوجی دستے فرنٹیئرکورپس نے خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر ان کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا۔ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے چھاپے کے دوران پھنس جانے پر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے بعد دوطرفہ لڑائی شروع ہوگئی جس کے باعث پناہ گاہ میں چھپے ہوئے چاروں عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئرکورپس کا 1 اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔سکیورٹی فورسز کے مطابق عسکریت پسند جن میں 2 بھائی شامل تھے کے بارے میں معلوم ہوا کہ ان کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عسکریت پسند گروپ صوبہ میں شہریوں، سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے، سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔

دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -