میچ فکسنگ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد

      میچ فکسنگ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عمر اکمل پر 3سال کی پابندی عائد

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔کرکٹر عمراکمل پر 3سال کیلئے ہرقسم کی کرکٹ پرپابندی عائد ہوگی، عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کا اطلا ق 20 فروری 2020 سے ہوگا۔فکسنگ سکینڈل میں جسٹس (ر) فضل میران چوہان کی سربراہی میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے فیصلہ سنا تے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی۔20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کر پشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔اس کے بعد عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بو ر ڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنے پاس رکھ لیا اور عمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لے لیے۔ریکارڈ کے مطا بق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ان ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی اور پھر عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم مینجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔20 مارچ کو کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کی گئی اور عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی۔ٹیسٹ کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی۔

عمر اکمل پابندی

مزید :

صفحہ اول -