وزیراعظم نے تاریخی ریلیف پیکیج دیا، شہباز شریف احساس انفارمیشن پورٹل پر تفصیلی پڑھ سکتے ہیں: فیاض الحسن چوہان
لاہور (آئی این پی) وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لیپ ٹاپ چلانا سیکھ لیں تو احساس انفارمیشن پورٹل پر تمام تفصیل پڑھ سکتے ہیں، (ن)لیگ ملکی سیاست سے آؤٹ ہو چکی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج حرکت میں ہے،آج پورے ملک کی غریب عوام ہاتھ اٹھا کر عمران خان کو دعائیں دے رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام کابینہ ممبران، ایم پی ایز انتظامیہ کے تعاون سے کورونا کیخلاف عملی اقدامات کررہے ہیں اوران کی مدد سے غریب، مزدور، دیہاڑی دار طبقہ کو راشن اور امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے ترجمان نون لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے کورونا ایشو پر سیاست چھوڑ کر صرف عوام کی فلاح کو مدِنظررکھا مگر لیگی قیادت نے عوامی خدمت کا یہ نادر موقع بھی سیاست کی نذر کیا۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ نون لیگ کو یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی کہ وہ ملکی سیاست سے آؤٹ ہو چکی ہے،اب بے ڈھنگے بیان دے کر نون لیگ خبروں میں تو آ سکتی ہے، مگر دوبارہ سیاست میں نہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کے موجودہ آقا صرف بڑھکیں مار کر خود ساختہ قرنطینہ میں چلے گئے،شہباز شریف لیپ ٹاپ چلانا سیکھ لیں تو احساس انفارمیشن پورٹل پر تمام تفصیل پڑھ سکتے ہیں۔
فیاض الحسن