سٹور مالکان صرف سماجی فاصلے پر عمل پیرا افراد کو سامان خریدنے کی اجازت دیں: وزیر داخلہ

  سٹور مالکان صرف سماجی فاصلے پر عمل پیرا افراد کو سامان خریدنے کی اجازت دیں: ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)فاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجازشاہ نے کہاہے کہ صوبے سٹورز مالکان کو شہریوں کے سٹورز میں داخلے کے بارے اآگاہی دیں، سٹور مالکان صرف ماسک اور سماجی فاصلے پر عمل پیرا افراد کو سٹور میں داخلے کی اجازت دیں۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا روزانہ کی صورت حال سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اجلاس کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر صحت،مشیر تجارت سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، فوکل پرسنز اور کمشنر اسلام آباد نے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں موجو د تھے۔،اجلاس میں رمضان گائیڈ لائنز اور صحت کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں رمضان گائیڈ لائنز پر عملدرا?مد پر بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق خاص طور سٹورز کھولنے سے متعلق ہدایات پر عملدرا?مد پر بھی بریفنگ دی گئی وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ صوبے سٹورز مالکان کو شہریوں کے سٹورز میں داخلے کے بارے آگاہی دیں، سٹور مالکان صرف ماسک اور سماجی فاصلے پر عمل پیرا افراد کو سٹور میں داخلے کی اجازت دیں،ہجوم سے بچنے کے لئے ویکنڈ پر شہروں میں لوگوں کی نقل و حرکت کو کم جائے۔اجلاس میں رمضان کے دوران لوگوں کی نقل و حرکت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -