افغانستان میں کورونا پھیلنے کا خدشہ، ٹرمپ امریکی فوج کے فوری انخلاء کیلئے متحرک

افغانستان میں کورونا پھیلنے کا خدشہ، ٹرمپ امریکی فوج کے فوری انخلاء کیلئے ...

  

واشنگٹن (بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں اپنے فوجی اور قومی سلامتی کے مشیروں پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجیوں کو مکمل طور پر نکال لیا جائے۔ ”این بی سی“ ٹیلی ویژن نے اپنی تازہ نشریات میں دو موجودہ ا و ر ایک سابق سینئر سرکاری عہدیدار کے حوالے سے یہ خبر بریک کی تھی، ان حکام نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ صدر ٹرمپ تقریباً روزانہ شکایت کر رہے ہیں کہ افغانستان میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے، اور جنگلی علاقے میں اس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، اس کے باوجود ہماری فوجیں وہاں کیوں موجود ہیں،اس کا ایک سبب یہ ہے کہ وہاں موجود ہزاروں امریکی فوجیوں کو وائرس کیخلاف تحفظ فراہم کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے،دوسرا سبب یہ ہے کہ طالبان کیساتھ جو امن معاہدہ ہوا تھا اس کے اگلے مراحل میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی،جس کے باعث امریکی فوجیوں کیلئے خطرہ بڑھ جائیگا، اس کے جواب میں فوجی مشیر یہ دلیل دے رہے ہیں کہ اگر کورونا وائرس کے سبب امریکی فوجیوں کو افغا نستان سے نکال لیا جاتا ہے تو پھر امریکی فوجی اٹلی کی حکومت کی جو مدد کر رہے ہیں انہیں بھی واپس بلانا پڑے گا۔

ٹرمپ متحرک

مزید :

صفحہ اول -