محمد سلیمان سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات، محمد بلال ایگزیکٹو ڈائریکٹر بزنس نیا پاکستان ہاؤسنگ تعینات

محمد سلیمان سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات، محمد بلال ایگزیکٹو ڈائریکٹر بزنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کردئیے گئے ہیں، گریڈ21کے محمد سلیمان سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن، گریڈ 20 کے محمد بلال کو جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن سے تبدیل کرکے نیا پاکستان ہاؤسنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ تعینات کردیاگیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے محمد بلال کو جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن کے عہدے سے تبدیل کرکے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔ محمد بلال کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں تعیناتی تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ گریڈ 21کے محمد سلیمان کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سلیمان اس سے قبل سینئر جوائنٹ سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے عہدے پر تعینات تھے۔
تبادلے

مزید :

صفحہ اول -