اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے: شہباز شریف

اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے: شہباز ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ روز میں 14 کشمیریوں کا قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کے تحت قتل قابل مذمت ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنیوا کنونشن اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمین بھی ہتھیائی جا رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کرے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے نوجوانوں اور دیگر شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -