پاکستان، بھارت جیسے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز آنا غیر یقینی، بل گیٹس

پاکستان، بھارت جیسے ملکوں میں کورونا کے کم کیسز آنا غیر یقینی، بل گیٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور اس جیسے دوسرے ملکو ں میں کورونا کے کم کیسز سامنے آنا غیر یقینی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لا ک ڈاؤن بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کورو نا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 292 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پاکستان میں جیسے جیسے یومیہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔بھارت میں اب تک کورونا کے 28 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 886 اموات ہوچکی ہیں۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ امریکہ کررہا ہے اور ماہرین کہتے ہیں کہ امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز آنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ٹیسٹ بھی سب سے زیادہ کررہا ہے۔دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات 55 ہزار 497 امریکہ میں ہوئی ہیں۔
بل گیٹس

مزید :

صفحہ اول -