قتل کے ملزم کی ضمانت پررہائی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

قتل کے ملزم کی ضمانت پررہائی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے مقدمات کے ٹرائل موخر ہونے کی بنیاد پر قتل کے ملزم کی ضمانت پررہائی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مستردکردی،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے جیل میں بیمار ملزم فرحان نیامت کے بھائی ذیشان نیامت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھاکہ اس کابھائی فرحان نیامت بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے عارضے میں جیل قید ہے اور وہاں اسے علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،جیل میں بیمار بھائی کوکورونا وائرس کے شکار ہونے کا بھی خدشہ ہے، درخواست میں مزید کہاگیاکہ سابق وزیر عظم میاں نواز شریف کو بھی طبی اور انسانی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تو اس ملزم کو کیوں نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -