کروناسے مقابلے کیلئے بلدیاتی ادارے فعال کیے جائیں،احسن اقبال

  کروناسے مقابلے کیلئے بلدیاتی ادارے فعال کیے جائیں،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (نواز) کے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا،حکومت کی طرف سے اس طرح کے شر انگیز بیانات کا مقصد قوم سمجھنے سے قاصر ہے،اسوقت جبکہ تمام قوم کرونا کی وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور ہمیں اس کے معاشی اثرات سے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے،احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک نیا انتشار اور نیا تنازع کھڑا کرنے کا مقصد کوئی نہیں سمجھ سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس قسم کی مسلسل پالیسیاں قوم کو منتشر کررہی ہیں اور قوم کے اتحاد میں دراڑیں ڈال رہی ہیں،اس وقت ہم سب کو مل کر کرونا کی وبا کا اور ملک کی معاشی بحالی کا کام کرنے کی ضرورت ہے،احسن اقبال نے کہا کہ کسی ایسے مسئلے کو جس پر قومی اتفاق رائے ہو بلا وجہ چھیڑنے سے قوم کو کمزور نہیں کرنا چاہے،حکومت کا فرض ہے کہ اگر وہ واقعی گورننس میں دلچسپی رکھتی ہے تو پنجاب کے اندر بلدیاتی ادارے ہیں،جنہیں حکومت نے اپنی من پسندی میں برطرف اور غیر فعال کررکھا ہے،انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے،تاکہ بلدیاتی نمائندے کرونا کی وبا میں اس کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -