اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آگئے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس میں عملے کے 8افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حمزہ شفقات کے مطابق ٹی وی چینل کے بیورو آفس اسلام آبادکو سِیل کردیاگیا اور دفترکو ڈس انفیکٹ کیاجارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل