ساہیوال، ایمبولینس اورٹرک میں تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4افراد جا ں بحق
ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال میں بائی پاس روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں چار سالہ بچی اورایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے شرقی بائی پاس پر ٹرک اور پرائیویٹ ایمبولینس میں تصادم کے نتیجہ میں بچے اور خاتون سمیت ایک خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حادثہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں 4سالہ بچہ، خا تو ن ساجد ہ، عمر ا ن اور یوسف شامل ہیں،ایمبولینس نواحی گاؤں سے اوکاڑہ جارہی تھی، بائی پاس پرمخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔ ہائی وے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا،جبکہ ریسکیو نے زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ساہیوال حادثہ