مولانا طارق پر تنقید سے پہلے سوچیں کہیں ہم خود تو غلط نہیں؟فیصل جاوید

مولانا طارق پر تنقید سے پہلے سوچیں کہیں ہم خود تو غلط نہیں؟فیصل جاوید

  

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے مولانا طارق جمیل کیخلاف سوشل میڈیا پر تنقید پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر ایک کواختلاف رائے کاحق ہے مگرکسی کوبھی غیرمنصفانہ طورپرتنقید کا نشانہ بنانا جائز بات نہیں۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ”کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت...جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ہمیں برداشت کرنے، صبر کرنے، سچی بات کرنے، سچ کو فروغ دینے اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہر ایک کواختلاف رائے کاحق ہے مگرکسی کوبھی غیرمنصفانہ طورپرتنقید کا نشانہ بنانا جائز بات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کس پر بے جا اور بے حد و حساب تنقید زیادتی ہے، تنقیدکرنے سے پہلے ہمیں سوچنا چاہیے کہ کہیں ہم ہی تو غلط نہیں۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -