پمز ہسپتال میں 35 سالہ ڈاکٹر میں کورونا وائرس مثبت آگیا

پمز ہسپتال میں 35 سالہ ڈاکٹر میں کورونا وائرس مثبت آگیا

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پینتیس سالہ ڈاکٹر میں کورونا وائرس مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یورالوجی وارڈ میں تعینات تھے، اسلام آباد میں اس سے پہلے بھی 14 ڈاکٹرز میں کورونا مثبت آچکا ہے، وفاقی دارلحکومت میں کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 15 ہوگئی۔ وائے ڈی اے اسلام آباد کے مطابق ہم کورونا وائرس جنگ ڈاکٹرز کی حفاظت کے بغیر نہیں لڑسکتے، یورولوجی وارڈ سمیت کئی وارڈز میں حفاظتی سامان کی اشد قلت ہے۔ترجمان نے کہاکہ حفاظتی سامان کی کمی کے باعث آئے روز ڈاکٹرز کورونا کے شکار ہورہے ہیں۔

پمز ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -