وزارت ہیلتھ سروسز کی سٹور مالکان،منیجرز اور عوام کیلئے ایس اوپیز جاری

  وزارت ہیلتھ سروسز کی سٹور مالکان،منیجرز اور عوام کیلئے ایس اوپیز جاری

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت ہیلتھ سروسز کی جانب سے سٹورز مالکان،منیجرز اور عام عوام کے لئے کرونا وائر س سے بچاؤ کے لئے ایس اوپیز جاری کرد ئیے گئے ہیں۔جاری گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ سٹور میں کام کرنے والا سٹا ف بار بار صابن یا 70فیصد الکوحل والے سینیٹائز ر سے ہاتھ صاف کریں،گاہکوں کے لئے سٹور کے داخلی راستے پر سینیٹائزر کی دستیابی لازمی قرار دی گئی ہے،اس بات کی تصدیق کریں کہ گاہک کے سٹور میں داخلے اور پھرنکلنے کے دوران اپنے ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کرلیں۔تمام سٹوروں کے گیٹ پر تھرمل گن کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے اور کسٹمرز کو چیکنگ کے بعد ہی سٹور میں داخل ہونے دیا جائے۔نزلہ اور زکام کے شکار کسٹمرز کو سٹور میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔سٹور ز میں ہجوم اکھٹا نہ کیا جائے بلکہ کم لوگوں کو سٹور میں داخل ہونے دیا جائے۔سیلز مین اور گاہک کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔سٹور میں گاہک کے استعمال والی جگہوں دروازے،ہنڈلز وغیرہ کوبلیچ سے صاف کیا جائے۔سٹور کے فلو ر کو بھی الکوحل ملاکلینریا بلیچ سے صاف کیا جائے۔ ہر اے ٹی ایم مشین میں سینٹائز ر رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت ہیلتھ

مزید :

صفحہ آخر -