نیب کلیئرنس کیلئے مجھے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا ہو گا،جاوید لطیف

نیب کلیئرنس کیلئے مجھے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا ہو گا،جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن نے مجھے کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا لیکن لگتا ہے نیب کیلئے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔ گزشتہ روز نیب آفس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر نیب کے افسروں نے مجھے دیکھا میں نے ان کو دیکھا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بنی گالہ میں فیصلہ ہوا ہے چارلوگوں کو گرفتارکرلیا جائے توکشمیرآزاد ہو سکتا ہے۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف، شاہد خاقان، رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف کی گرفتاری شامل ہے اور اس سے ملکی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کن کن دنوں میں کس کس کو گرفتار کرنا ہے اور تب بھی مسائل حل نہ ہوئے تو نواز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی پیش گوئی اور سیاست کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ایکسپائر ہوچکی ہے۔
جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -