وزارت اطلاعات میں تبدیلیاں بہت اچھا فیصلہ ہے،فواد چودھری

  وزارت اطلاعات میں تبدیلیاں بہت اچھا فیصلہ ہے،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزارت اطلاعات میں تبدیلیوں کو بڑا اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونیکشن میں کافی بڑی کمی آ رہی تھی۔ میڈیا پر ٹاک شومیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ آئی ایس پی آر جس کو ہم آج دیکھتے ہیں، اس کے بانی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے نہیں کہا کہ آٹھارویں ترامیم کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگ اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم آٹھارویں ترمیم میں کچھ کمی ہے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ 26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس وقت ہم پاکستان میں گلوز، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس سمیت کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے، آج 76 فیصد سامان پاکستان خود بنا رہا ہے۔ ہم سینی ٹائزرز ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -