ٹڈی دل کا حملہ،سندھ کا وفاق سے فضائی سپرے کا مطالبہ

ٹڈی دل کا حملہ،سندھ کا وفاق سے فضائی سپرے کا مطالبہ

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے تین اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں کے بعد صوبائی وزیر زراعت محمداسماعیل راہونے وفاقی حکومت سے فضائی سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹویٹرپر اپنے بیان میں صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے بتایا کہ ٹڈی دل ضلع گھوٹکی کے اوباڑو، ضلع شکارپور کے خانپور اور بخشاپور،ٹھل، ٹنڈوالہیار تک پہنچ گئی ہے اور تیار فصلوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔وزیرزراعت سندھ نے وفاق سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت اپنی پوری کوشش کر رہا ہے مگر وفاق فضائی سپرے نہیں کروارہا ہے۔سندھ کی جانب سے وفاق کو کئی بار شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی داد رسی نہیں کی گئی ہے۔اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا کہ وفاق فوری طور پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے فضائی سپرے کرائے کیوں کہ اس کا خاتمہ فضائی سپرے سے ہی ممکن ہے۔

فضائی سپرے

مزید :

صفحہ آخر -