وزیراعظم حقائق چھپانے نہیں قوم کو بتانے پر یقین رکھتے ہیں،فردوس عاشق

 وزیراعظم حقائق چھپانے نہیں قوم کو بتانے پر یقین رکھتے ہیں،فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم حقائق چھپانے پر نہیں قوم کو بتانے پر یقین رکھتے ہیں، حکومت نے ایسی تحقیقات کرائیں جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے، شہباز صاحب! کیا ایسی جرات پہلے کسی حکومت نے دکھائی؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرز حکومت کی علامت ہے، سابق ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی، سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی، وزیراعظم تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے کر آئے، اب انکوائری کمیشن پر اعتراض ہے مگر اس میں بھی اپوزیشن کوناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ آخر -