کراچی کے ہسپتال میں کرونا کی مریضہ کے ہاں بچے کی پیدائش

کراچی کے ہسپتال میں کرونا کی مریضہ کے ہاں بچے کی پیدائش

  

کراچی (آئی این پی)شہر قائد میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں واقع سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ایم ایس کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ ڈلیوری کے دوران لیبر روم میں موجود عملے اور لیڈی ڈاکٹر سمیت نومولود کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے کمرے میں جراثیم کش سپرے کردیا گیا ہے تاکہ وائرس کو ختم کیا جاسکے۔

بچے کی پیدائش

مزید :

صفحہ آخر -