چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کا این سی او سی کادورہ
راولپنڈی(آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کادورہ کی ہے،آ ئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کیسربراہان بھی ساتھ تھے، قومی کوآرڈینیٹر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ان کے ساتھ تھے۔ جنرل ندیم رضاکوروناوباکی ابتک کی آورتحال اس کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے۔اقدامات پربریفنگ دی گئی۔ سول انتظامیہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فراہم کی گئی سپورٹ سے بھی آگاہ کیا۔ جنرل ندیم رضانے قومی کوششوں کے حوالے این سی او سی کی تعریف کی۔
دورہ