تین روز بند رہنے کے بعد بینک آج کھلیں گے

تین روز بند رہنے کے بعد بینک آج کھلیں گے

  

لاہور(این این آئی)بینک تین روز بند رہنے کے بعد آج (منگل) کے روز کھلیں گے،گزشتہ روز بینک زکوۃ کٹوتی کے سلسلہ میں بند رہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کے ساتھ پیر کے روز تمام بینک زکوۃ کٹوتی کے لئے بند رہے۔ پیر کے روز بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہوا تاہم زکوۃ کٹوتی کی وجہ سے کھاتہ داروں سے لین دین نہیں کیا گیا۔دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح10 بجے سے1:30 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے کھلیں رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز10 سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

بینک

مزید :

صفحہ آخر -