سندھ کوکورونا ریلیف آرڈیننس، سکول فیس میں 20فیصد کمی منظور، ایس بی آر ٹیکس معاف

  سندھ کوکورونا ریلیف آرڈیننس، سکول فیس میں 20فیصد کمی منظور، ایس بی آر ٹیکس ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی، سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس گورنر کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو خصو صی اختیارات تفویض کئے گئے، سندھ کے تمام کمشنرز کو بھی خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی، خصوصی اختیارات دفعہ 144 کے تحت دئیے گئے۔مجوزہ آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائیگا، کرایہ داروں سے مقررہ سلیب کی ادائیگی موخر کی جائیگی، پانی، بجلی، گیس کے بل میں مختلف سلیب پر رعایت دی جائے گی۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے سکول فیس میں بھی 20 فیصد کمی کی منظوری دی، احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کر دیا۔اجلاس میں صوبائی وزرا کے علاوہ مشیران، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیس میں رعایت اپریل اور مئی کیلئے ہے جبکہ ٹیکس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہو گا۔

سندھ آرڈیننس

مزید :

صفحہ آخر -