معروف شاعر انور مسعود کی اہلیہ انتقال کرگئیں

  معروف شاعر انور مسعود کی اہلیہ انتقال کرگئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہور و معروف شاعر انور مسعود کی اہلیہ پروفیسر صدیقہ انور انتقال کرگئیں۔انور مسعود کے صاحبزادے معروف صحافی و سیاسی تجزیہ کار عمار مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے۔عمار مسعود نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 85 برس تھی اور وہ آج روزے سے تھیں۔ وہ اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں۔انہوں نے اپنی والدہ کے لیے ایصال ثواب کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔واضح رہے کہ انور مسعود کا شمار پاکستان کے نامور شعراء میں ہوتا ہے۔وہ اردو، پنجابی اور فارسی میں شاعری لکھتے ہیں۔ انور مسعود زیادہ تر مزاحیہ شاعری سے مشہور ہوئے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -