رپورٹ مکمل ہوتے ہی شہباز شریف کو حساب دینا ہے، شہباز گل

  رپورٹ مکمل ہوتے ہی شہباز شریف کو حساب دینا ہے، شہباز گل

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ سبسڈی لینے والوں میں میاں شہباز شریف کے فرزند ارجمند شامل تھے، رپورٹ مکمل ہوتے ہی یقینا آپ کو اس کا حساب دینا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا کہ پبلیکشن میں ڈیلے آگیا ہے؟ یہ بات آپ کواس نے بتائی ہوگی جس نے آپ کوفون کر کے وزیراعظم بنانے کیلئے پاکستان بلایا تھا۔شہباز گل نے کہا کہ شاید 25 میں سے 22 ارب روپے کی سبسڈی جناب نے دی تھی، سبسڈی لینے والوں میں آپ کے فرزند بھی شامل تھے، رپورٹ مکمل ہوتے ہی آپ کو اس کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھا پی لیں، قوت مدافعت کا بہانہ ہر بار نہیں چلنے والا۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -